• news

کرونا :آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ بھی ختم

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ بھی کرونا وائرس کے باعث ختم کردیا گیا۔ نومبر میں اس ٹیسٹ میچ کی میزبانی پرتھ نے کرنی تھی تاہم کرونا کی وجہ سے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور اس کی تیاری کیلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر دورانیہ کی سیریز بھی ملتوی ہوچکی ہیں۔
آسٹریلیا میں کرونا کی نئی لہر کے بعد بھارت کے خلاف سیریز پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ہر حال میں بھارت کیساتھ سیریز کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن