• news

قصور، الہ آباد: معمولی تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

قصور+ الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) لین دین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو سر میں گولی مار کرقتل کر دیا ۔پولیس نے  نعیم کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی قصبہ ارزانی پور میں عدیل نامی شخص نے اپنے سگے بھائی نعیم کو لین دین کے تنازع پر سر میں گولی مارکر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جبکہ قتل کی یکے بعد دیگرے وارداتوں کی وجہ سے علاقہ بھر میں شدید خوف و ہراس پایا جانے لگا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن