دل کے مریضوں کیلئے انتہائی اہم دوا انجی سیڈ مارکیٹ سے غائب
ملتان(سپیشل رپورٹر)دل کے مریضوں کیلئے انتہائی اہم گولی انجی سیڈ (Angised) مارکیٹ سے غائب‘ تفصیل کے مطابق دوا ساز کمپنیوں اور سٹاک مافیا کی ملی بھگت سے دل کے مریضوں کیلئے انتہائی اہم ترین ٹیبلٹ انجی سیڈ مارکیٹ سے گزشتہ 3 ہفتوں سے غائب ہے۔دل کے مریض اس گولی کے حصول کیلئے میڈیکل سٹورز پر مارے مارے پھر رہے ہیں مگر یہ گولی بلیک میں بھی نہیں مل رہی۔ مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کیسی مدینہ کی ریاست ہے جس میں چینی‘ آٹا‘ بجلی‘ گیس کے بعد بنیادی ادویہ بھی نہیں مل رہیں۔