مریم نواز کی نیب پیشی پر پولیس رویہ اور مہنگائی کیخلاف قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) کے 24ارکان پنجاب اسمبلی نے پنجاب پولیس کے رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ حنا پرویز بٹ نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ قرارداد میں گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان حکومت کی جانب سے 94ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ مسترد کرتا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔