ایس ای سی پی ریکارڈ چوری کرنے کے الزامات پراسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد(وقائع نگار)ایس ای سی پی ریکارڈ کاڈیٹاچوری کرنے کے الزامات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ای سی پی ارسلان ظفر نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ وکیل سردار تیمور اسلم کے ذریعے دائر درخواست میں چئیرمین ایس ای سی پی ، انکوائری کمیٹی چئیرمین،آئی ٹی ڈائریکٹر فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاکہ انکوائری کمیٹی کی تشکیل کے دوران مجھے سے جونئیر رینک کے افسر کو ممبر بنایا گیا،انکوائری کمیٹی نے الزامات کے جواب کے لیے قانونی طور پر جو وقت دینا تھا وہ بھی نہیں دیا گیا،کمیشن کے تحت بننے والی 19ستمبر کی انکوائری رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ انکوائری کمیٹی کی تشکیل کو خلاف قانون قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،انکوائری رپورٹ کی بنا پر بھیجے گئے 22 ستمبر کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے،شوکاز نوٹس کو کیس کے فیصلے تک بھی معطل کیا جائے۔ادھر اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ آج بروز ہفتہ درخواست پر سماعت کریں گے