• news

نیب کا  سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر گورچانی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

جام پور (نامہ نگار)  ڈی جی نیب  لاہور کی ہدایت  پر نیب ملتان کا سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ۔ شیر علی گورچانی گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان کی ٹیم نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کی گرفتاری کے لیے ڈیرہ غازی خان میں واقع کوٹھی پر چھاپہ ۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر شیرعلی گورچانی گھر پر موجود نہ ہونے سے گرفتاری نہ ہو سکی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں  ٹیم نے گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر جام پور کے افس میں پہنچ کر شیر علی گورچانی کی تمام جائیداد کی چھان بین کی۔ محکمہ مال کے ریکارڈ کے تمام سابق ڈپٹی سپیکر شیرعلی گورچانی کی  جوئر ٹاون جام پور میں واقع کوٹھی اور حاجی پور۔ نواں شہر ۔نور پور ۔ ودیگر مواضعات میں تمام جائیداد کو سیل کر دیا۔ واضع رہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی  نے سابق ادوار میں تعمیر نو کے کاموں میں کرپشن سے مال بنایا جس کے خلاف نیب نے حکومت کی ہدایت پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر انکوائری شروع کر رکھی تھی۔  ۔ اس سلسلے میں ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیاتو موبائل نمبر بند ملا۔دوسری طرف ان کے ورکروں نے نیب کی کاروائی کو انتقامی کاروائی قرار دیاہے۔ 
 

ای پیپر-دی نیشن