• news

امریکہ نے ایرانی ریسلر کو سزائے موت سنانے والے ججوں سمیت کئی  حکام پر پابندی لگا دی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے ایرانی ریسلر کو سزا سنانے والے ججوں پر ہی پابندی عائد کردی۔ ایرانی حکومت نے 2018ء میں ملک بھر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں سٹار ریسلر نوید افکاری کوگرفتارکیا تھا اور انہیں چند روز قبل سزائے موت دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب امریکا نے ریسلر کو سزائے موت سنانے والے ججوں سمیت کئی ایرانی حکام پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ریسلر کی سزائے موت کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ جج اور ایرانی حکام ریسلر کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں ججوں سمیت ایرانی حکام پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کی۔ پومپیو نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق انقلابی عدالت شیراز برانچ ون کے جج سید محمود ساداتی نے نوید افکاری کے ٹرائل کی نگرانی کی تھی۔  پومپیوکا کہنا تھا  عدیل عباد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ وہاں پر عہدیداروں نے نوید افکاری پر تشدد کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن