• news

ماحول دوست پالیسی: ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کیلئے ’’چیمپئن فارنیچر‘‘ کا اعزاز

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئین فار نیچر کے اعزاز سے نواز دیا، پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، عالمی ادارے نے پاکستان کو چیمپئین فارنیچر قرار دے دیا۔ ورلڈ اکنامک فورم نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی ہے ، ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، عالمی اعزاز کرونا کی وبا کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔ورلڈاکنامک فورم کا کہنا ہے کہ وبا میں حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں، پاکستان کے ماحول دوست اقدامات پوری دنیاکے لئے سبق ہیں، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹ بیگز پرپابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔ ملک امین اسلم جو کہ موجودہ حکومت کے سبز ایجنڈے اور پالیسیوں کا ایک اہم اور کلیدی حصہ ہیں، نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے فطرت اور ماحول کے تحفظ اور کلین گرین پاکستان ویژن کی عالمی سطح پرواضح تسلیم ہے جو کہ عالمی ماحولیاتی استحکام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اہم کرداد ادا کررہا ہے۔ اصل چیمپئن آف نیچر وزیرِ اعظم عمران خان ہیں اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے لیڈر حامی فطرت ہیں اور ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن