• news

شاہدرہ :حالات سے دلبرداشتہ خاتون 3 بچوں سمیت دریائے راوی میں کود گئی 

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کی رہائشی خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر تین بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی، خوش قسمتی سے پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے ماں او ر تینوں بچیاں بچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کی رہائشی 30 سالہ ممتاز بی بی گھرکے معاشی حالات کی وجہ سے تنگ تھی خاتون نے بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگائی لیکن پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے تینوں  محفوظ رہیں۔ ریسکیو حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا  گیا جس کے بعد رضاکاروں نے خاتون اور بچیوں کو بحفاظت دریا سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن