حضرت محمدؐ کی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے: وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضرت محمدؐ کی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن کی آیت شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ حضرت محمدؐ کی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔