زرعی بل پر اختلاف: شرومنی اکالی دل 22 برس بعد بی جے پی سے الگ
دہلی (نوائے وقت رپورٹ) زرعی بل پر اختلاف پر شرومنی اکالی دل بھارتی حکمران اتحاد این ڈی اے اور بی جے پی سے22 برس بعدالگ ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شرومنی اکالی دل نے زراعت سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر اتحاد سے علیحدگی اختیار کی۔ بھارت بھر میں کسان زراعت سے متعلق قانون سازی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مودی کیلئے ایک اور جھٹکا ہے۔