• news

شریف برادران کی اصلیت عوام کے سامنے عیاں ہوچکی:اعجاز چوہدری

 لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضمنی الیکشن، لوکل گورنمنٹ انتخابات سمیت دیگر پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے اعجاز احمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، لوٹ مار بریگیڈ قیادت کی کرپشن پرپردہ ڈالنے کیلئے منفی پراپیگنڈا پر اترآئی، آل شریف اور زرداری خاندانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے تک پہنچا، صرف ترقی آل شریف اور زرداری خاندان نے کی۔،انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں تک حکمرانی کے مزے لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ قوم کو صرف جھوٹی تسلیاں دیتا رہا۔، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار بریگیڈ اپنی قیادتوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا پر اتر آئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہراگلنے والا ٹولہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن