• news

سینئر صحافی ریاض شاکر انتقال کرگئے

لاہور (کامرس رپورٹر)سینیئر صحافی اورمقامی نیوز چینل کے کورٹ رپورٹر ریاض شاکر انتقال کر گئے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ریاض شاکر کی نماز جنازہ میں صحافیوں، ان رشتہ داروں، دستوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات ے شرکت کی۔وفاقی وزیر فواد چودھری، پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اعظم نذیر تارڈ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ریاض شاکر  گزشتہ چند دنوں سے سانس کی تکلیف کی وجہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ ریاض شاکر گزشتہ چار دھائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک رہے۔ وہ اپنے والد بشیر شاکر کی تقلید کرتے ہوئے بطور کارٹون آرٹسٹ روزنامہ نوائے وقت سے وابستہ ہوئے اور سیاسی اور سماجی موضوعات پر سینکڑوں کارٹون بنائے۔ریاض شاکر نے اپنے پسماندگان ایک بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔دریں اثناء ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ریاض شاکر کی وفات پرا ظہارتعزیت کرتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن