• news

افغانستان: بارودی سرنگ دھماکہ‘ آپریشن‘ 3 جنگجوؤں سمیت 5 ہلاک‘ 7 زخمی

اسد آباد/ قندوز (شِنہوا) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 غیر ملکی عسکریت پسندوں سمیت 5 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالغنی مصمیم نے  بتایا کہ مشرقی صوبہ کنٹر میں مسلح طالبان کے خلاف کارروائی کے دوران افغان فورسز نے لشکر طیبہ گروپ سے وابستہ 3 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ افغانستان میں 20 سے زائد شدت پسند گروپ سرگرم ہیں۔ ادھر افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مرادی نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ دھماکہ مزاحمتی ضلع علی آباد میں صبح رش کے اوقات کے دوران ہوا جس میں 2 شہری ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن