• news

  اپوزیشن کا بائیکاٹ‘ سپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا بلایا اجلاس ملتوی کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اعلامیہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا۔ سپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے بلایا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن‘ پی پی اور جے یو آئی ف نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن