گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت قابل مذمت ہے: بلاول
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے سپیکر اور وزراء کا کوئی تعلق نہیں۔ شفاف انتخابات کے لئے گلگت بلتستان الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے سپیکر اور وزراء کا کوئی تعلق نہیں۔ گلگت الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت قابل مذمت ہے۔ بلاول نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو ٹیلی فون کیا اور کہا میں اور پارٹی کا ہر رکن آپ کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے،جلد صحت یاب ہو کر فرائض انجام دیں ،کرونا ابھی ختم نہیں ہوا قوم اس سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی اقدامات رکھے۔