• news

 وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب  16نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

اسلام آباد (نیٹ نیوز)  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب  کر لیا گیا۔  اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے دوران ایف آئی اے کے شیڈول میں نئے قوانین کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پریزینٹیشن دی جائے گی۔ اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈٰینٹل کونسل کے قیام کی منظوری جبکہ ریلوے کی تنظیم نو اور بحالی کا منصوبے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ افغانستان کے لیے ویزا کے نظام سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب اور ناکارہ بنانے کے حوالے سے انکوائری پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹٰریٹر کی تعیناتی کی منظوری جبکہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن