• news

بین الصوبائی گروہ کی سپلائر خاتون سمیت 2 سمگلر گرفتار‘ کروڑوں کی منشیات برآمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)شفیق آباد پولیس نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کی سپلائر خاتون سمیت 2 سمگلر گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او شفیق آباد محمد عتیق ڈوگر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر رنگ روڈ ایچ اے پارک میں کاروائی کے دوران احسان اللہ اور صائمہ عامر نامی منشیات کے بین الصوبائی سپلائرز گرفتار کر کے انکے قبضے سے 10 کلو گرام ہیروئن پوڈر برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ منشیات پشاور سے سمگل کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جاتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن