• news

 ڈولفن ‘ پولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں:اشفاق خان 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں دورانِ پٹرولنگ مشتبہ اور قانون شکن سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس اپنائیں،شہریوں کی مدد کریں۔ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام725کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے20پسٹلز،چاررائفلز،1 پمپ ایکشن،21میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے55 ملزمان کو گرفتار کر کے دو گاڑیاں، 14موٹرسائیکلیں،سات موبائل فونز اور44 ہزارروپے برآمدکئے گئے۔آدھا کلو چرس و ہیروئن،بیر کین ‘19بوتلیں شراب سمیت ہیروئن برآمد کی گئی۔148افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ ایک لاکھ39ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،2942 گاڑیوں اور01لاکھ39ہزار394 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ139موٹر سائیکلوں،7 گاڑیوں اور233اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی4گاڑیوں اور2موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث28جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث نو افراد کو گرفتار کیاگیا۔ اشتہاری مجرم سمیت 105 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن