ٹریفک وارڈن کو رشوت دینے پر شہری کیخلاف مقدمہ‘ حوالات بند
لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹریفک وارڈن کو رشوت دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا، ملزم کیخلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس اے کی حوالات میں بند کروا دیا گیا۔ ڈیفنس وائی بلاک پر سگنل کی خلاف ورزی پر انچارج سیکٹر ڈیفنس میاں افضل نے موٹرسائیکل سوار نوجوان عدنان کو روکا، ڈرائیور نے کاغذات کی بجائے انچارج کو پہلے دو سو روپے پھر پانچ سو روپے رشوت تھما دی، انسپکٹر میاں افضل نے رشوت ستانی پر ملزم عدنان کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزم اور گاڑی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔