10 افسروں کا تقرر و تبادلے: سید عثمان کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 10افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ سید عثمان حسین کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کردیں۔ اے سی نارووال عمر افتخار شیرازی کو تبدیل کر کے انکی خدمات محکمہ فوڈ کے حوالے۔ سیدہ تہنیت بخاری اے سی نارووال تعینات جبکہ وقار حسین کو محکمہ فوڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی ایس او عامر محمود کو تبدیل کر کے انہیں اے سی وزیرآباد اور محمد طیب کو اے سی ہارون آباد سے تبدیل کرکے محکمہ فوڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔کامران بشیر کو اے سی ہارون آباد، اے سی جتوئی زریاب ساجد کی خدمات محکمہ فوڈ کے حوالے کردی گئی ہیں۔