سینئر پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ، تحریک انصاف ساہیوال کے سیکرٹری اطلاعات کی ضمانت منظور
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ سٹی ساہیوال اعجاز احمد نے گرفتار تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے سیکرٹری اطلاعات نوید اسلم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی اور ملزم نوید اسلم کو پچاس ہزار روپے کا ضمانت نامہ دا خل کرا نے پر رہائی کا حکم دے دیا۔24ستمبر کو تھانہ سٹی نے سیاسی جماعت کے عہدیدار نوید اسلم کو سینئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم کے آفس میں دا خل ہو کر تھپڑوں کی بر سات کر نے اور گھسیٹنے کی بنا پر مقدمہ 186,354اور506ت پ کے تحت درج کر کے گرفتار کیا تھا ۔پوسٹ آفس ساہیوال کے ملازمین نے آج بھی جنرل پوسٹ آفس کے باہرا حتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرا نے کا بھی مطالبہ کیا۔