• news

دنیا کا سب سے چھوٹا ریفریجریٹر تیار

لاس اینجلس (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس (یو سی ایل اے) کے انجینیئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریفریجریٹر تیارکیا ہے۔ تاہم اس میں کھانے اور پینے کا سامان رکھنا محال ہے کیونکہ اس کی گنجائش ایک مربع مائیکرومیٹر ہے۔ اس کی بدولت خوردبینی سطح پر چھوٹی اشیا کو فوری طور پر ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مرکزی سائنسداں ژن یائی لِنگ نے کہا کہ ہم نے سب سے چھوٹا تھرمو الیکٹرک کولر بنا کرایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک بلحاظ دس ہزار کے تناسب سے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔ تاہم تھرمو الیکٹرک آلات قابل بھروسہ ہونے چاہیے۔ اپنی جسامت اور جامد حصوں کی بدولت یہ اتنی بجلی نہیں بناپاتے کہ ان سے بڑے پیمانے پر اشیا کو سرد رکھا جاسکے، جبکہ درجہ حرارت میں تبدیلی بھی نینو پیمانے پر ہی ہورہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن