کرونا کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے ، سائنسدانوں کی تحقیق
اسلام آباد (اے پی پی) کووڈ-19 کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے. چینی ماہرین پہلے ہی اس بارے میں معلومات جمع کر چکے ہیں مگر اب ناروے اور جرمن سائنسدانوں نے بھی حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ خون کے بعض گروپس کے حامل افراد کے لیے کووڈ-19 زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خون کے بعض گروپ رکھنے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں سانس کی تکلیف ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔