مصر کے پارلیمانی انتخابات: منشیات کے عادی کئی امیدوار نااہل قرار
قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل امیدواروں کے میڈیکل چیک اپ کے دوران منشیات کے عادی کئی امیدواروں کو نااہل قرار دیدیا گیا۔ امیدواروں کے طبی معائنے سے پتہ چلا یہ افرد منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر ان کی نامزدگی مسترد کردی گئی ہیں، کاغذات مسترد ہونے والوں میں خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ایسے افراد میں 14مرد اور تین خواتین شامل ہیں جو نشہ کرنے کی بنیاد پر الیکشن سے باہر ہوگئے ہیں۔ ادھر شمالی مشرقی مصر کی ریاست میں بھی منشیات کے استعمال کے ٹیسٹس کے دوران 6 امیدواروں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد انہیں الیکشن کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا۔ جبکہ القلیوبیہ ریاست میں بھی تین امیدواروں کو منشیات کے استعمال کی بنیاد پر نااہل قرار دیدیا گیا۔