• news

انفرا سٹرکچر منصوبے بڑا چیلنج، سرمایہ کاری کی ضرورت ہے پلاننگ کمشن

اسلام آباد (اے پی پی) روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کیلئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا خلا جی ڈی پی کے 5 سے 7 فیصد کے برابر ہے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان میں توانائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہائوسنگ اور پانی جیسے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے صوبوں کے پاس زیادہ صلاحیت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن