لیبیا کی منحرف فوج کے سربراہ نے 5ہزار مہاجرین کوبے دخل کیا،ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے الزام عائد کیا ہے کہ لیبیا کی منحرف فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے 2020 کے دوران اپنے زیرانتظام علاقوں سے پانچ ہزار مہاجرین کو زبردستی بے دخل کردیا ہے۔ ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک طویل رپورٹ میں مہاجرین کے بیانات قلم بند کرتے ہوئے رپورٹ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب یورپی ہائی کمیشن نے غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے نئے معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لیبیا میں حفتر ملیشیا نے رواں سال کے دوران پانچ ہزار مہاجرین کو بندوق کے زور پر ملک سے نکال دیا ہے اور انہیں کسی قسم کی سہولت اور خوراک بھی نہیں دی گئی۔