چین: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 16 مزدور ہلاک
چھونگ چھِنگ (نوائے وقت رپورٹ) جنوب مغربی چین کی چھونگ چھِنگ بلدیہ کی کوئلے کی کان میں کاربن مونو آکسائیڈ زیادہ بھر جانے کے باعث 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلعی حکومت کے مطابق واقعہ ضلع چھی جیانگ میں سونگ زا کوئلے کی کان میں پیش آیا جس کا تعلق مقامی توانائی کمپنی سے ہے۔ بیلٹس جلانے کے باعث کان میں مونوآکسائیڈ حفاظتی حد سے زیادہ ہوگئی جس کے باعث17 افراد پھنس گئے جن میں سے 16کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔