• news

شہباز شریف کی گرفتاری‘ پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) کا اہم ہنگامی اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں سہہ پہر تین بجے ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بتایا ہے کہ  متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرے گا۔ دیگر سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر بھی غور ہوگا۔ اے پی سی کے فیصلوں اور منظورکردہ قرارداد پر عمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حکومتی دھاندلی کے مقابلے کے لئے جوابی حکمت عملی پر غور کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن