• news

بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں فوج کے نصب کردہ بم دھماکہ میں نوجوان شہید

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں جمعہ کے روز ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نصب کئے گئے بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان پیر کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاجس سے گزشتہ 12گھنٹے کے دوران مقبوضہ علاقے میںشہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے ۔ ضلع کے علاقے سرہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران تباہ کئے جانیوالے مکان کے ملبے میں بھارتی فوجیوںنے دھماکہ خیز مواد نصب کردیاتھا ۔  شہید ہونیوالا نوجوان یاسین احمد راتھر علاقے میں فوجیوںکی طرف سے مکان تباہ کئے جانے کے بعد امدادی کارروائیاںکرنے والے چار نوجوانوں میںشامل تھا جو اس دوران ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوگیاتھا۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ شب کو ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں دو نوجوانوںکو شہید کردیاتھا۔ اردو مخالف بل بھارت صدر رام ناتھ کویندکے دستخطو ںکے بعد قانون بل گیا ہے جس سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر کی سرکاری زبانوںکی فہرست میںہندی کو شامل کئے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق  بھارتی پارلیمنٹ نے حال ہی میں جموں وکشمیر آفیشل لینگویجز بل 2020 منظور کیاتھا ۔ ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق جموں وکشمیر آفیشل لینگویجز ایکٹ 2020پر رام ناتھ کویند نے ہفتے کے روز دستخط کئے ۔غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں اسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔  عبدالصمد انقلابی نے گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میںبیج بہاڑہ کے علاقے سرہامہ اور ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے سانبورہ میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں عمر نذیر ،ابو ریحان اور عادل احمد کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری نوجوان جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور انکی بے مثال قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن