ورلڈ ہارٹ ڈے آج منایا جائیگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منگل کو ورلڈ ہارٹ ڈے منایا جائے گا۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو قلبی امراض (کارڈیو ویسکولر) کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جس میں دل کی بیماری اور فالج بھی شامل ہے۔ دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2030 ء تک دنیا بھر میں دل کے امراض کے سبب اموات کی شرح 17.3 ملین سے بڑھ کر 23.6 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔