• news

ایک ماہ میں 16بار کرونا ٹیسٹ ہوچکا:اعصام الحق

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کا ایک ماہ میں 16واں کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا ہے۔ 40 سالہ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ہر ملک میں آمد پر، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اور ایونٹ کے دوران ٹیسٹ ہو رہا ہے۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ ہر چار سے پانچ روز میں ایک کرونا ٹیسٹ ہو رہا ہے، ہر جگہ مختلف پروٹوکول، مختلف قوانین، مختلف حالات ہیں۔ اعصام الحق فرنچ اوپن میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں، وہ فرنچ اوپن میں مینز ڈبلزمقابلوں میں شرکت کریں گے۔ اعصام الحق نے کہا کہ فرانس آمد پر ان کا پہلا ٹیسٹ ہوا، آج دوسرا ٹیسٹ ہوا، چار روز بعد پھر کورونا ٹیسٹ ہوگا۔                        

ای پیپر-دی نیشن