• news

چغتائی لیب کے زیراہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے سائیکل ریس

لاہور (پ ر) دل کی بیماریوںسے بچنے کے لیے جسمانی سرگرمیوںکی اہمیت پر زور دینے اور آگاہی دلوانے کے لیے چغتائی لیب نے ہیڈ آفس میں ورلڈ ہارٹ ڈے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ سائیکل ریلی چغتائی لیب ہیڈ آفس سے شروع ہوئی اور چغتائی میڈیکل سنٹر لالک جان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکلنگ سے انسانی صحت اورخاص طورپر دل کی نشوونماپر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک دن میں 20منٹ سائیکل چلانے سے دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کا خدشہ 50فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ سائیکل ریلی کا آغاز چغتائی لیب کی کنسلٹنٹ فیملی فزیشن، ڈاکٹر عروسہ عثمان کے استقبالیہ نوٹ سے ہوا۔ڈائریکٹرچغتائی لیب، ڈاکٹر عمر چغتائی نے بھی سائیکل ریلی کے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے دل کی صحت اور ورزش کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چغتائی لیب کے پاکستان کو ایک صحت مند قوم بنانے کے بارے میں بھی بات کی۔

ای پیپر-دی نیشن