• news

پیر سید ولی محمد شاہ چادر والی سرکار ؒکے عرس کی مناسبت سے " مجدد عصر سیمینار "

 لاہور ( پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیر اہتمام سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید ولی محمد شاہ صاحب چادر والی سرکارؒ کے عرس مبارک کی مناسبت سے قاضی پارک شاہدرہ ٹائون میں " مجدد عصر سیمینار " کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے صدر مرزا احسان نقشبندی نے کی۔سیمینار میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے نائب صدر پنجاب مرزا رضوان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرزا عمران نقشبندی، عامر حمید نقشبندی،  منظور احمد نقشبندی،  نیک محمد نقشبندی،  عبد الغفار نقشبندی،  عبدالستار نقشبندی، محمد قاسم جاوید ، محمد علی کیف ، محمد علی حسن اور محمد طاہر عدنان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عامر حمید نقشبندی نے کہاکہ حضرت پیر سید ولی محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے معاشرے میں امن و محبت کو عملی طور پر فروغ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن