معیشت ڈوب چکی‘ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے: جہانگیر اشرف
لاہور (پ ر)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ ملاقاتیں،بیانات اور وضاحتیں ظاہر کرتی ہیں کہ جس سطح پر سیاستدان آگئے ہیں نہیں پتا چلتا کہ ان میں سچا کون ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات گڈ مڈ ہوچکے ہیں معیشت بھی ڈوب چکی،امن وامان نظر نہیں آرہا اور پاکستان کا امیج خراب کیا جارہا ہے۔