مجرموں، عدالتی مفروروں اور دائمی اشتہاریوں کوآزادی اظہار کا حق نہیں :خرم نواز گنڈاپور
لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مجرموں، عدالتی مفروروں اور دائمی اشتہاریوں کا کوئی آزادی اظہار کا حق نہیں ہوتا، مجرم اور عدالتی مفرور کس قانونی حیثیت میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہیں ۔نواز شریف ،شہباز شریف ،مریم نواز ان کے بیٹوں، دامادوں، بھانجوں، بھتیجوں، ملازموں، فرنٹ مینوں ،سہولت کاروں کو الزامات کے جوابات دینے کیلئے مہینوں، سالوں تک سنا گیا مگر شریف خاندان کے پاس اپنی دولت کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے،نواز شریف اور مریم صفدر کو ٹھوس ثبوتوں کی بناء پر سزائیں ہوئیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز ٹھوس ثبوتوں کے باعث گرفتار ہوئے۔