• news

کاہنہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے بچھو گینگ کی ضمانت خارج

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ’’ بچھوگینگ‘‘ کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسیٰ کی عدالت سے کاہنہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے ’’بچھوگینگ‘‘کی ضمانت خارج کی۔ بچھوگینگ کاہنہ کی عوام کے لئے دردسر بنا ہواتھا جسے کاہنہ پولیس نے مقامی شہری عرفان کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتارکیا تھا۔ جسے گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسیٰ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں  وکیل اسد مزمل کھوکھر ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن