عمران کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے۔2018 کے الیکشن کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ صحافیوں سے بات چیت میںکہی۔ دو سال سے پاکستان کے عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں کہ آج شہباز شریف کو ایک بے نامی درخواست پر جس کی کوئی ولدیت نہیں ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا۔ 58 ابواب پر مشتمل جو دستاویزات ہیں، اس میں ایک جگہ بھی شہباز شریف کا نام نہیں جس طرح 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس کو بٹھایا تھا، اسی طرح لوکل گورنمنٹ الیکشنز میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ مثال بنانا چاہتے ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی، یہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔