پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گذشتہ روز پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل انور مجاہد نے بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا، بحریہ کے سربراہ نے ایئرفورس کے شہداء کے کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ بعد میں ایڈمرل ظفر عباسی نے فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں فضائیہ کے سربراہ نے بیرئیر کی حربی صلاحیت میں اضافہ کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں کو سراہا۔ ایئر چیف نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی کو مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ بحریہ کے سربراہ جب ایئر ہیڈ کوارٹر پہنچھے تو فضائیہ کے ایک چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔