پٹرول‘ ڈیزل 2 روپے لٹر تک سستا کرنے کی تجویز‘ فیصلہ آج ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دیدی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے ورکنگ مکمل کر لی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا قیمتیں برقرار رہے گی؟ فیصلہ آج ہو گا۔ اوگرا نے حکومت کو تجاویز بھجوا دیں۔ اوگرا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ اوگرا کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی تجویز کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم کی مشاورت سے ہو گا۔