• news

طاہر اشرفی وزیراعظم کے اعزازی نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی  برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور وہ اعزازی طور پر اس عہدے  پر کام کریں گے۔ یاد رہے کہ مولانا طاہر اشرفی پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے سربراہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن