پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے: سائرہ بانو
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور میں واقع اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور پھر اْسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر خیبر پی کے حکومت کی تعریف کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ایک انٹرویو میں خیبر پی کے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اْمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے۔