کالا باغ ڈیم کو متنازعہ نہ بنایا جائے
مکرمی! کالا باغ ڈیم کی افادیت ، اہمیت اور اس کی تعمیر سے ملک کو سینکڑوں فوائد حاصل ہوں گے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر تین عشروں سے تعطل کا شکار ہے اور اس اہم ترین ڈیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر ملک کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر کے بارے میں روزانہ مطالبات ہو رہے ہیں لیکن اس کی تعمیر کے متعلق بھر بھی پیشرفت نہیں ہو رہی اور ملک درجنوں فوائد سے محروم ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے آبائی ضلع اور انتخابی حلقہ میں واقع ہونے کے باوجود تعمیر نہ ہو سکا تو ملک انرجی ، زراعت ، تجارت روزگار سے محروم ہو جائے گا ۔ کالا باغ ڈیم تعمیر ہو جائے تو دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام محفوظ رہیںگے۔ سال 2010ء اور موجودہ سیزن میں فصلوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور دیگر بے شمار نقصان ہوئے ہیں جو کہ ملک اور عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خدمت میں استدعا ہے کہ وہ ابھی ڈیم کی تعمیرمیں حائل رکاوٹوں کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان کی خاطر اس ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیں آپ کے اس اقدام سے پاکستان بے حد ترقی کرے گا اور آپ کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ (سید لطف علی بخاری، موچھ میانوالی )