• news
  • image

مسلم ورلڈ آرڈر کے ذریعے کشمیریوں کی مدد کی جائے

مکرمی! مسلم ورلڈ آرڈر کے تحت چین ، ایران ، ترکی ، ملائیشیا، انڈونیشیا ، شمالی کوریا سے بھی مدد لی جائے۔ چین کے ساتھ دفاعی فوجی معاہدے کئے جائیں۔ سازشوں کو پروان چڑھانے والے غداروں ، منافقوں کو  پھانسیاں دی جائیں۔ علماء اُمت میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں۔ مسلم ورلڈ کے حکمران جرنیل بادشاہ ، سلطان سیاست دان پارلیمنٹرین انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار زیادہ تر اس وقت زرپرستی مادیت پرستی دولت پرستی ڈالرز پرستی تماش بینیوں آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے ، دست و گریبانیوں میںمصروف ہیں۔ نظریہ اسلام کی تعلیمات ، فلسفہ قربانی ، فلسفہ حسینیۂ معرکہ کربلا کو نظرانداز کر چکے ہیں۔ بھارتی مودی سرکار ہندوئوں نے ایک کرو ڑ کشمیریوں کو ایک سال سے زائد سے لاک ڈائون میںرکھا ہوا ہے اور خواتین عورتوں لڑکیوں، بچیوں ، نوجوانوں، بوڑھوں پر بھیانک ترین ظلم کر رہے ہیں۔ امریکہ اسرائیل روس کے کندھوں پر سوار ہو کر ہندو ظلم و زیادتیاں قتل و غارت کر رہے ہیں۔ عالمی برادری یو این او سلامتی کونسل عالمی عدالت انصاف سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کی وجہ سے جمہوریت انٹرنیٹ پر سخت ترین پابندیاں بھی ہیں۔ لاک ڈائون میں گھرے کشمیری عالمی ، اسلامی افواج کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کو بری طرح گھائل خستہ حال کر کے کمزور کمزور تر کمزور ترین کیا جا رہا ہے مسلم ورلڈ آرڈر کے ذریعے عملی اقدامات فوری کئے جائیں۔  (راشد عزیز جی، لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن