• news

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک نکاتی ایجنڈا ایک دوسرے کی کرپشن کا تحفظ ہے:محمودالرشید 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کایک نکاتی ایجنڈا ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت ان کی کرپشن پر پڑے سارے پردے اٹھا کر رہے گی۔ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کی گردان والوں کو اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر تکلیف ہو رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ٹی ٹیز کے حوالے سے یہ لوگ کوئی جواب نہیں دے سکے۔شہبازشریف بڑھ چڑھ کر کہتے تھے کہ ایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔اگر یہ عدالت کو مطمئن کر دیتے تو ان کی ضمانت خارج نہ ہوتی۔ میاں محمودالرشید نے کہاکہ این آر او نہ ملنے کے بعد ماضی کی طرح ایک بار پھر انہوں نے قومی اداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن یہ کوئی بھی حربہ اختیار کرلیں پی ٹی آئی حکومت کرپشن کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے رہے گی۔ ہر کرپشن کرنے والے کو اپنے کئے کا حساب دیناہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن