• news

سانحہ موٹر وے کے بعد نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز

اسلام آباد +لاہور(وقائع نگار خصوصی+نامہ نگار) موٹر وے سانحہ کے بعد حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسر ہو گا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن