کنٹرول لائن پر پھر بھارتی گولہ باری 65 سالہ خاتون زخمی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ کی۔ کھتر گاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔