نئی افغان ویزا پالیسی سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا: اسد قیصر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کی منظوری پاک۔ افغان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی سفارشات کی روشنی پر دی گئی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی ویزا پالیسی سے دونوں ممالک کے مابین نا صرف عوامی رابطے بڑھیں گے بلکہ دونوں ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔