اوکاڑہ: دوران واردات خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ اڈا صالحوال میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوئوں میں سے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل اڈا صالحوال کی آبادی میں 8ڈاکوئوں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور خاتون خانہ کو 4ڈاکوئوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرکے ملزمان کوجلداز جلد گرفتارکرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ انسپکٹر محمد عمران ٹیپو صدر دیپالپور کی حدود فخر ٹائون میں ڈکیتی کی اطلاع ملی۔ جس پر انسپکٹر محمدعمران ٹیپو نے پولیس پارٹی کی بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظتی طورپر فائرنگ کی۔ ایک ڈاکو جس کی شناخت اکرم شیخ سکنہ پتوکی سے ہوئی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کو ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کے مدعی خالد نے شناخت کرلیا۔ پولیس اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔