• news

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پارٹی امور کی نگرانی‘ مریم پنجاب بھر میں جلسے کرینگی

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ لندن میں بیٹھ کر پارٹی  امور کی نگرانی کریں گے۔ اجلاس میں 15نومبر 2020ء کو لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں نوازشریف کی ہدایت پر ان کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پنجاب بھر میں جلسے کریں گی۔ عملاً مریم نواز پارٹی  کو ٹیک اوور کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔ پارٹی  کو موبلائز کیا جائے گا۔ سی ڈبلیو سی کے اجلاس  میں تین قراردادیں  منظور کی گئیں ۔ بعد ازاں  ایک  مسلم لیگی رہنما نے  پارٹی  کے اعلیٰ فورم پر  میاں شہباز  شریف  کی گرفتاری کی مذمت  کی قرار داد  بھی شامل کروائی۔ انہوں نے  نے اس بات  کا  عندیہ  دیا کہ جب تک  ملک میں مکمل جمہوریت  بحال  نہیں ہوتی  اس وقت  جدو جہد جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن